لتا منگیشکر کی حالت ناساز، ایک بار پھر وینٹی لیٹر پر منتقل
02:00 PM, 5 Feb, 2022
ویب ڈیسک: بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی جس کے بعد انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ اب تک زیر علاج تھیں لیکن اب ان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ لتا منگیشکر جنوری میں نمونیا سےصحتیاب ہوئی تھیں۔ گلوکارہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت صمدانی کا بتانا ہے کہ لتا فی الحال آئی سی یو میں ہیں اور ان کی حالت بگڑنے کے باعث انہیں ایک بار پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔