مسلح افواج کے سربراہوں کا سابق صدر پرویز مشرف کے انتقا ل پر اظہا ر افسوس
08:00 AM, 5 Feb, 2023
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقا ل پر اظہا ر افسوس کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ خیال رہے کہ 5 فروری بروز اتوار سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔