پنجاب میں نمونیہ  کے وارجاری،2 بچےجان کی بازی ہار گئے

12:43 PM, 5 Feb, 2024

(ویب ڈیسک ) پنجاب میں نمونیہ سے مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں نمونیہ کے وار جاری ہیں  24 گھنٹوں کے دوران 605 بچے نمونیہ کا شکار ہوگئے۔  رواں برس پنجاب سے 20,872 کیسز رپورٹ  ہوئے ہیں ۔

لاہور سے ایک روز کے دوران 177 بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ  2024کے دوران لاہور سے4050کیسز رپورٹ  ہوئے۔

24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے 2 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں ، پنجاب میں رواں برس نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 318 ہوگئی۔

اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ   نمونیہ کے باعث بینظیربھٹو اسپتال راولپنڈی میں دو اموات ہوئیں، والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں، حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔

مزیدخبریں