عام انتخابات: محکمہ داخلہ پنجاب کا ڈرون کیمروں پر پابندی لگانے پر غور

01:35 PM, 5 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   عام انتخابات 2024 کے پر امن انعقاد کیلئے  ڈرون کیمروں سےعام انتخابات کی کوریج پر پابندی لگانے پر  غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈرون کیمروں پر پابندی لگانے پر  غور جاری ہے ، پنجاب بھر میں انتخابات کی کوریج ڈرون کیمروں سے نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  وزیر اعلی پنجاب کے حتمی فیصلے سےڈرون کیمروں پر پابندی لگائی جائے گی ،صوبائی سیکرٹری داخلہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے منتظر  ہیں۔

ذرائع کے مطابق  پابندی کا اطلاق ٹی وی چینلز، سیاسی پارٹی  اور پرائیویٹ پروڈکشن سمیت تمام ڈرون کیمروں پر ہوگا ۔  ڈرون کیمروں پر پابندی کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے لگائی جائے گی ۔

مزیدخبریں