فیس بک کے قیام کو 20 سال مکمل ہوگئے

04:22 PM, 5 Feb, 2024

 ویب ڈیسک: آج فیس بک کے قیام کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2004 وہ سال ہے جب براڈ بینڈ نے ڈائل اپ انٹرنیٹ کی جگہ لی جبکہ کلر اسکرین والے موبائل فونز مقبول ہونا شروع ہوئے۔مگر یہ سال ایک اور وجہ سے بھی خاص ہے اور وہ ہے فیس بک کا قیام۔

 جی ہاں 4 جنوری 2004 کو ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک زیر تعلیم طالبعلم مارک زکربرگ (اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی) نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر دی فیس بک نامی سوشل میڈیا نیٹ ورک متعارف کرایا۔

 اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کا نام جامعات کے تدریسی سال کے آغاز کے موقع پر تیار کی جانے والی طالبعلموں کی ڈائریکٹری کے اوپر رکھا گیا تھا، جسے فیس بک کہا جاتا ہے۔

 اسی سال انٹرنیٹ سرچ انجن یاہو نے فیس بک کو ایک ارب ڈالرز میں خریدنے کی ناکام کوشش کی تھی۔

 آئندہ چند برسوں کے دوران فیس بک کو دنیا بھر میں لوگ استعمال کرنے لگے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک بن گیا، جس کے 2024 میں 3 ارب سے زائد ماہانہ صارفین ہیں۔

مزیدخبریں