لودھراں سے جہانگیر ترین کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے اہم امیدوار دستبردار

07:50 PM, 5 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)حلقہ این اے 155 لودھراں سے  پی ٹی آئی امیدوار دستبردار، پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو کی جانب سے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عفت طاہرہ سومرو کے بھائی حافظ حطیم نے ویڈیو پیغام جاری کردیا ، عفت سومرو  کے بھائی نے کہا کہ ہمارے بارے میں صدیق بلوچ گروپ من گھڑت افواہیں پھیلا رہا ہے، صدیق بلوچ گروپ نے افواہ پھیلائی ہے کہ ہمیں اغواء کر لیا گیا ہے، صدیق بلوچ گروپ یہ بھی بدگمانی پیدا کر رہا ہے کہ ہم پیسےلیکر دستبردار ہوئے ہیں۔

  عفت طاہرہ سومرو  کے بھائی نے کہا کہ وہ  ان افواہوں کی تردید کرتے ہیں،ہماری سیاست کا مقصد صدیق بلوچ کو ہرانا تھا، ہم اپنی  خوشی سے یہیں موجود ہیں، کسی نے اغواء نہیں کیا، ہم اپنی رضامندی سے این اے 155 لودھراں سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں