فراڈ کا انوکھا واقع، نوسر باز نے 15 کاریں رینٹ پر لے کر فروخت کر دیں
06:00 PM, 5 Jan, 2022
رحیم یار خان ( پبلک نیوز) نوسر باز نے 15 کاریں رینٹ پر لے کر رسہ گیروں کو فروخت کر دیں۔ پولیس نے 10 کاریں برآمد کرلیں، فراڈیے کے خلاف مقدمہ درج، تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں فراڈ کا انوکھا واقع سامنے آیا ہے جس میں ایک نوسر باز نے 15 کاریں رینٹ پر لے کر سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں گاڑیاں رسہ گیروں کو فروخت کردیں۔ مالکان کو گاڑیاں شادی اور بارات کا کہہ کر رینٹ پر لی گئیں تھیں تاہم کئی روز تک گاڑیاں وآپس نہ آنے پر مالکان کو تشویش لاحق ہوئی اور انہوں نے پولیس کو درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹریکر سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تاحال 10 کاریں برآمد کرلیں ہیں جنہیں مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔