پاکستان وہ کرے گا جو اس کے ذاتی مفاد میں ہو گا ، امریکا
06:08 AM, 5 Jan, 2023
واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا قریبی سیکورٹی پارٹنر ہے، پاکستان وہ ہی کرے گا کہ جو اس کے ذاتی مفاد میں ہو گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا نیوز بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں ہیں ، پاکستان کو جب مناسب لگے گا تو وہ ایکشن لے لے گا، پاکستان کو اپنے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان دہشتگردوں کو خطے کے لئے خطرہ بننے اور القاعدہ ، داعش اور ٹی ٹی پی جیسی کالعدم تنظیموں کو روکیں، خطرے سے نمٹنے کیلئے یکطرفہ کارروائی خارج از امکان نہیں ۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے کا معاہدہ کیا تھا ، طالبان کا اپنے وعدے پورے کرنا سب کے مفاد میں ہے، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی ہونے کے خطر ات برقرار ہیں ، پاکستان کوئی بھی اقدام اپنے مفاد کو دیکھ کر کرے گا اور پاکستان کس قسم کا ایکشن لے گا یہ اس کی اپنی مرضی ہو گی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دہشتگرد بڑا خطرہ ہیں، ہم نے ایمن الظواہری کے خلاف افغانستان میں کارروائی کی تھی۔