ملزم نوید کا اعترافی ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے کردار سامنے آگئے
10:47 AM, 5 Jan, 2023
عمران خان پر حملے کے ملزم نوید بشیر کا اعترافی ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے کردار سامنے آگئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان پر حملے کے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے کردار سامنے آگئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم نوید بشیر کا ویڈیو ریکارڈ آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کی گئی تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کر دی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے اپنا موبائل فون ڈی پی او گجرات ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں ، ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا تھا ۔ ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کو واپس دیا تھا ۔ مبینہ ویڈیو میں بیان رکارڈ کراتے ہوئے ملزم نظر نہیں آرہا تھا ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت 5 بج کر 28 منٹ درج ہے ۔ عمران خان پر 3 نومبر کو وزیرآباد میں حملہ کیا گیا تھا۔