عام انتخابات التواء کی قرارداد کا نوٹیفکیشن جاری،2 ماہ میں رپورٹ طلب
08:13 PM, 5 Jan, 2024
اسلام آباد: عام انتخابات التواء کی سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور2 ماہ میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری سینٹ سیکرٹریٹ نے جاری کیا۔ قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر ، وزیراعظم، الیکشن کمیشن ، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کردی گئی ہے۔ قراد داد کی بھیجی گئی کاپی میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ملکی صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن شیڈول کو تبدیل کرے۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کاروائی کرنے اور 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔