’الزامات کی سیاست سابق حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے ‘

07:36 AM, 5 Jul, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں، الزامات کی منفی سیات کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے-

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم صرف عوام کی خدمات کے لئے آئے، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے-الزامات کی منفی سیات کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے -پاکستان کے عوام الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں - ان عناصر نے اپنے دور میں شفافیت اور میرٹ کی دھجیاں اڑائیں -

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر یہ انتشار پھیلا کر اب عوا م کی ترقی و خوشحالی کا سفر روکنا چاہتے ہیں -میرا واضح پیغام ہے کہ اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کے سفر کو کو ئی نہیں روک سکتا - شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہو گا-

مزیدخبریں