کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یوم شہادت، صوابی میں‌پروقار تقریب

07:44 AM, 5 Jul, 2021

حسان عبداللہ
راولپنڈی(پبلک نیوز) کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا 22 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے. صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے آبائی گائوں میں یوم شہادت کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار پر فاتحہ خوانی ہوئی. چیف آف آرمی اسٹاف کی طرف سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر پھول چڑھائے گئے. کمانڈانٹ پنجاب رجمنٹ نے آرمی چیف کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے. مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، اعلی سول و عسکری حکام اور شہید کے اہلخانہ کی جانب سے مزار پر حاضری دی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی.
مزیدخبریں