تمام غیرملکی فوجیوں کوافغانستان سےجاناہوگا: طالبان

08:15 AM, 5 Jul, 2021

حسان عبداللہ
دوحا(پبلک نیوز) قطر میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ تمام غیرملکی فوجیوں کو افغانستان سے ہر صورت جانا ہوگا. ایک انٹرویو میں طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کا افغانستان میں موجود رہنا دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہو گا، تمام غیرملکی فوجی نہ گئے تو ردعمل دیں گے، فوجی کانٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی حفاظتی فورس کی ضرورت نہیں، دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو حتمی فیصلہ طالبان قیادت کرے گی۔ واضح رہے کہ امریکا نے رواں برس 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا اور کچھ روز قبل افغانستان کی سب سے بڑی امریکی بگرام ایئر بیس کو خالی کرکے حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ادھر افغانستان میں طالبان نے کئی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے اپنی حکومت قائم کرلی ہے جب کہ افغان فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے کئی شہروں سے طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
مزیدخبریں