عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

09:19 AM, 5 Jul, 2021

حسان عبداللہ

لندن(پبلک نیوز) سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، دل کا دورہ پڑنے پر مرحومہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عابد شیر علی کی اہلیہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔ نواز شریف،شہباز شریف مریم نواز اور معروف سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے عابد شیر علی کیلئے تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے اہلیہ کے انتقال کے بعد وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے. عابد شیر علی کافی عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق عابد شیر علی اہلیہ کی نمازے جنازہ میں شریک ہوں گے، عابد شیر علی کی اہلیہ کی نمازے جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں