آصف زرداری کیخلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا

10:29 AM, 5 Jul, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) آصف علی زرداری کے خلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا، نیب نے نیویارک میں آصف زرداری کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تحقیقات شروع کردیں.

نیب کی جانب سے سابق صدر کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی، تفصیلات بتائی جائیں،نوٹس میں کہا گیا کہ مین ہٹن نیو یارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا، آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

مزیدخبریں