’پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہواہے‘

10:38 AM, 5 Jul, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہواہے.

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہا افواج پاکستان اپنی قومی ذمہ داریوں کے لیےہروقت تیار ہیں،چمن بارڈرالیکٹرانک انٹری سے منسلک کررہے ہیں، افغان مہاجرین آئے تو پاکستان پالیسی جاری کرےگا،بھارت نے کبھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، افغان بارڈرپرباڑ لگانے کا کام بہت جلد مکمل ہو جائے گا.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 5اگست کا اقدام واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہو گی،کراچی میں بھی ایک گروہ پکڑا ہے، لاہوردھماکے میں"راء" ملوث ہے، تحریک لبیک کا کیس بھی سن لیا ہے، اگلی بیٹھک میں فیصلہ کریں گے، پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ہے، کشمیرانتخابات کے بعد پی ڈی ایم اصل شکل میں آجائےگی.

مزیدخبریں