پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 5 جولائی 2021

11:22 AM, 5 Jul, 2021

حسان عبداللہ
جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں 5 جولائی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا، آمر ضیاء الحق کی سربراہی میں فوجی بغاوت پاکستانی عوام کی جمہوری امنگوں پر سفاک حملہ تھا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اتفاقِ رائے سے آئین کی منظوری کی سرپرستی کی۔ آصف علی زرداری کے خلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا، نیب نے نیویارک میں آصف زرداری کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تحقیقات شروع کردیں، سابق صدر کو نوٹس بھیج دیا، نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی، تفصیلات بتائی جائیں، قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سے جواب مانگ لیا، آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تمام غیرملکی فوجیوں کو افغانستان سے ہر صورت جانا ہوگا، قطر میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ تمام غیرملکی فوجی نہ گئے تو ردعمل دیں گے، فوجی کانٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہیے، ملک میں کسی بھی حفاظتی فورس کی ضرورت نہیں، دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو حتمی فیصلہ طالبان قیادت کرے گی۔ بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے، دنیا کو بتائیں گے کہ کس طرح بھارت دہشت گردی کی فنڈنگ کرتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں بھارت ناصرف دہشتگردوں کی مالی مدد بلکہ ان کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے، اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت یہ اقدام کررہا ہے پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ97 فیصد تک پہنچ گئی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار347 افراد میں وائرس کی تصدیق، مزید 19 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 427 ہوگئی، 33 ہزار 299 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں نئی پیشرفت، نیب نے سابق سیکرٹری توانائی سندھ آغا واصف کے بنک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردیں، احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کے فیصلے کی توثیق کردی، آغا واصف نے فیصلے کےخلاف اعتراضات دائرکردیئے۔
مزیدخبریں