گوادر پاکستان کا فوکل پوائنٹ بننے جارہا ہے: وزیراعظم

11:29 AM, 5 Jul, 2021

حسان عبداللہ
گوادر(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کا فوکل پوائنٹ بننے جارہا ہے، سی پیک کےتحت ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سےکام جاری ہے، اس سے پورے ملک کو فائدہ ہو گا. وزیراعظم عمران خان کا گوادر میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ بلوچستان ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گیاہے، وزیراعلیٰ نےاچھی تقریرکی لیکن اگراردومیں کرتےتولوگ بہتراندازمیں سمجھتے،60کی دہائی میں پاکستان تیزی سےترقی کررہاتھا،اس وقت ہم رول ماڈل تھے،گوادرسےبلوچستان سمیت پورےپاکستان کوفائدہ ہوگا، پاکستان عظیم ملک بننےجارہاہے. علاقے میں گیس ، پانی اور بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔فاٹا اور بلوچستان سمیت ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی وخوشحالی تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گیا، چین سمیت دیگرملکوں کےسرمایہ کاروں کوسہولیات دیں گے، جوبھی انڈسٹری لگاناچاہتاہےان کوہرقسم کی سہولیات دیں گے،ون ونڈوآپریشن شروع کررہےہیں جس سےسرمایہ کاروں کوسہولت ملےگی، اگرہم سہولتیں دیں گےتوسرمایہ کارایسےآئیں گےجیسےشہدکی مکھیاں آتی ہیں،ماضی میں ہم نےایکسپورٹ پرتوجہ نہیں دی، ہماری کوشش ہےکہ ان علاقوں پرزیادہ توجہ دیں جوپیچھےرہ گئے، پہلی بارپسماندہ علاقوں کوزیادہ فنڈزدیاگیا، بلوچستان بڑاعلاقہ ہے،روڈانفراسٹرکچرکےبغیرترقی نہیں آئےگی،وسطی ایشیائی ممالک بھی گوادرمیں دلچسپی لےرہےہیں، خطےکےتمام ممالک کی کوشش ہےکہ افغانستان میں امن ہو،خانہ جنگی کانقصان افغانستان کےعلاوہ خطےکےممالک کوبھی ہوگا.
مزیدخبریں