شادی سے انکار کیوں کیا؟ لڑکے نے لڑکی کو گولی مار دی

01:00 PM, 5 Jul, 2021

شازیہ بشیر
فیصل آباد ( پبلک نیوز) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے گولی مار کر لڑکی کو قتل کر دیا ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں ملزم کو واضح طور پر لڑکی کو گولی مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ جان بحق ہونے والی نجمہ اپنی والدہ کے ساتھ ہسپتال میں دوائی لینے آئی تھی۔ لڑکی کی والدہ اور شہریوں نے ملزم غلام حسین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ متعلقہ پولیس نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب نوشہرہ فیروز میں پھل لنک روڈ پر مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں امید وگن، صدام، عطا محمد اور کار ڈرائیور شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عدالت پیشی سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے۔ افسوسناک واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں۔
مزیدخبریں