لیہ: بارات میں دلھا دلھن کی گاڑی کو حادثہ، دو افراد جاں بحق
02:56 PM, 5 Jul, 2021
لیہ ( پبلک نیوز) بارات لے کر واپس آنے والی دلہا دلہن کی گاڑی کو حیات نہر کے قریب حادثہ، کراسنگ کے دوران تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جا گھسی، 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بارات سیالکوٹ سے نواحی گاؤں چکنمبر 155 ٹی ڈی اے واپس آ رہی تھی۔ حادثے میں دلھا کا کزن محمد رضوان اور ساس ثمینہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دلھا امتیاز علی، دلھن نمرہ بی بی اور سدرہ بی بی حادثہ میں شدید زخمی ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور میتوں کو تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق لیہ کے نواحی گاؤں چکنمبر 155 ٹی ڈی اے سے ہے۔