اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی

06:00 PM, 5 Jul, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: پاکستانی میں ٹیلی وژن اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے انھوں نے اپنے فالوورز اور مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ آگاہ کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر انھوں نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اب وہ اداکاری نہیں کروں گی۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ انھوں نے مستقبل کے بارے میں بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔ ادکارہ کی جانب سے انسٹاگرام کے پیغام میں دیا گیا ہے کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری سے بہت حد محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔
مزیدخبریں