محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

12:05 PM, 5 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہورہا ہے جو کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جاری رہ سکتا ہے رواں ہفتے کے آخر سے مون سون ہواؤں کے سلسلے میں دوبارہ شدت آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج رات سے 7 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ،راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی،بھکر،لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 06 جولائی کو کشمیر، پشاور، مردان، کرم، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ، لاہور،فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے 07 جولائی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو،کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد، سبی،پنجگور، تربت، پسنی، گوادر، اورماڑہ، کیچ، آواران، خاران، میر پور خاص ،دادو،کراچی، ٹھٹہ اوربدین میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

ممکنہ اثرات: آج رات اور اور06 جولائی کے دوران راولپنڈی/ اسلام آباد، فیصل آباد،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، کشمیر، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر ،آواران، بارکھان،بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مزیدخبریں