سازش کرنے والوں کو عوام قبول نہیں کریں گے،عمران خان

12:36 PM, 5 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری حکومت میں ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی تھی، موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 5جولائی کو مارشل لا لگاکر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کی گئی،امریکہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سے خوش نہیں تھا،امریکہ خوش نہیں تھا کہ پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی بنائے،ذوالفقارعلی بھٹو بھی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جارہےتھے،آج وہ لوگ مسلط کیے گئے ہیں جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں،آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہاگیا،نوازشریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہوئی ہیں،ان کا صرف ایک مقصد تھا کسی طرح این آر او مل جائے. عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی،ہمارے دور میں ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہورہاتھا،آج اس حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،ان لوگوں نے ہماری حکومت گرانےکے لیے این آر او حاصل کیا،ان کا نظریہ پیسہ ہے،سازش کرنے والوں کو عوام قبول نہیں کریں گے،آج سوشل میڈیا کا دور ہے کوئی بھی خبر نہیں روکی جاسکتی. عمران خان نے کہاان لوگوں کو موقع ملے تو اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں،یہ کشمیریوں کی قربانیوں کونظراندازکرکےبھارت سےدوستی کرلیں گے ،یہ امریکہ کواڈےبھی دیں گے،اورکسی نئی امریکی جنگ میں پڑجائیں گے ،میں نے کبھی پاکستان میں اس طرح کا فاشزم نہیں دیکھا،لاہور لبرٹی چوک پر لوگوں پر شیلنگ کی گئی،مجھے سب پتہ ہے کس نے کیا کیا ہے،ایک ویڈیو بناکر محفوظ جگہ پر رکھی ہوئی،مجھے کچھ ہوا تو قوم کو بتائیں گے کہ ذمہ دار کون ہے؟
مزیدخبریں