عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں10فیصد تک کی نمایاں کمی

03:42 PM, 5 Jul, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں10فیصد تک کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت100 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 9.37ڈالر فی بیرل کمی ہوگئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل99ڈالرفی بیرل پر فرخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت میں 11ڈالرفی بیرل کمی آئی ہے جس کے بعد برینٹ آئل102.59ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ ماہریں کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں ماضی قریب میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں عالمی کساد بازاری کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اور وجہ ناروے میں آف شور ورکرز کی ہڑتال بھی ہے جس کی وجہ سے تیل کی پیداوار میں 89 ہزار بیرل کمی متوقع ہے۔
مزیدخبریں