کےپی میں‌آندھی،بارش اور درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق،وزیر اعظم کا اظہار افسوس

05:17 PM, 5 Jul, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں آندھی و بارش اور درخت گرنے سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نے شانگلہ میں دو افراد اور کرک میں خاتون کی وفات پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔ وزیراعظم نےمرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا ،وزیراعظم نے زخمی ہونے والے افراد سے بھی ہمدردی اور جلد صحت یابی کی دعاکی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو متاثرین کی بھرپور مدد اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں لیسکو کے بجلی کے تارٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے، وزیراعظم نے بجلی کے تارٹوٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ وزیراعظم انسپیکشن کمشن کے چئیرمین بریگیڈئیر (ر)مظفر علی رانجھا واقعے کی تحقیقات کریں گے ۔ وزیراعظم نے بریگیڈئیر (ر) مظفرعلی رانجھا کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تحقیقات کرکے تعین کریں کہ واقعے میں لیسکو کی غفلت تو نہیں پائی گئی۔
مزیدخبریں