پنجاب میں پاک فوج طلب

12:18 PM, 5 Jul, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک:(دانش منیر) محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کا معاملہ، پنجاب حکومت نے آرمی اور پاک رینجرز کی خدمات مانگ لیں۔ 

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے معاملے پر پنجاب حکومت نے آرمی اور پاک رینجرز کی خدمات مانگ لیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے لیے آرمی اور رینجرز کی 160 کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو آرمی اور رینجرز کی کمپنیوں کےلیے خط لکھ دیا۔صوبہ بھر میں پاک رینجرز کی 81 اور پاک آرمی کی 79 کمپنیاں خدمات انجام دیں گی، پاک رینجرز اور آرمی ھے دستے یکم سے دس محرم تک خدمات انجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک رینجرز اور آرمی کے دستوں کو ضرورت کے مطابق مختلف اضلاع میں استعمال کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے سراغ رساں کتوں کی بھی خدمات حاصل کریں،تمام اضلاع میں جلوسوں اور مجالس سے قبل سراغ رساں کتوں میٹل ڈیٹیکٹو سے سیکیورٹی کلیئرنس دی جائے گی،واپڈا اور سوئی گیس کے محکموں کو جلوس کے راستوں سے تاروں اورگیس لیکج کے مسائل حل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

مزیدخبریں