حق فرید، یافرید! حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے عرس کی تقریبات عروج پر

01:07 PM, 5 Jul, 2024

ویب ڈیسک: برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 782ویں پندرہ روزہ تقریبات اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ مزارشریف کوبرقی قمقموں کو سجا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سالانہ عرس کی تقریبات اپنے عروج پر پہنچ چکی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے مزار شریف کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔ 

دربار شریف پر محفل سماع میں نامور قوال صوفیانہ کلام پیش کررہیں ہیں۔ ملک سے زائرین دربار شریف حاضری دے رہے ہیں اور ملک وملت کے لئے خصوصی دعا کر رہے ہیں۔

پاکپتن میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

عرس بابا فریدؒ اور محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ جس میں بھاری مقدار میں اسلحہ منشیات برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ کرایہ داری ایکٹ پر بھی متعدد افراد دھر لئے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کا مقصد عرس حضرت بابا فرید اور محرم الحرام پر سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانا ہے۔ 

سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر 62 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں 103 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 50 لاکھ مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کو بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

مزیدخبریں