جناح ہاؤس حملہ کیس: 11 ملزمان کی ضمانتیں خارج 

01:29 PM, 5 Jul, 2024

ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان)  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے گیارہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا۔ 

عدالت نے ملزمان ذوالفقار، رضوان، محسن مزمل، یعقوب، حاشر معراج، حافظ سیف الرحمن، رانا احمد ارسلان، تنویر احمد اور وسیم عباس کی ضمانتیں خارج کیں۔ 

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں