(ویب ڈیسک ) تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر اہم سیاسی شخصیت کا بیٹا ٹریفک وارڈنز سے الجھ پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ شمالی چھاؤنی کے قریب ٹریفک سگنل پر پیش آیا ، ٹریفک وارڈن کے روکنے کے باوجود ثاقب برجیس کی مزاحمت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ٹریفک پولیس نے ثاقب برجیس کے خلاف مقدمہ کے لیے استغاثہ دائر کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں نے تیز رفتاری پر گاڑی روکنے کا اشارہ کیا ، ثاقب برجیس گاڑی روکنے کی بجائے وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا ۔ملزم کار سوار خود کو سیاسی شخصیت کا بیٹا بتاتا رہا ،سیاہ کار میں سوار ثاقب برجیس نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔