میں لا الہ الا اللہ کہنے والا ہوں، جب تک زندہ ہوں میں یہ جنگ لڑوں گا، بانی پی ٹی آئی

05:49 PM, 5 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا ہے کہ    جیل والے پریشان ہیں مجھے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ جیل میں کیسے مل گئی۔ جیل والے معاملے کو دیکھ رہے ہیں ،ایک سال ہونے والا ہے مجھے چکی میں ٹھہرایا ہوا ہے۔سخت گرمی کے باوجود میں اسکی شکایت نہیں کرونگا۔جب تک زندہ ہوں میں یہ جنگ لڑوں گا، میں لا الہ الا اللہ کہنے والا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ کل میرے پاس پارٹی رہنما ملاقات کیلئے آئے لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔میں تین گھنٹے اندر انتظار کرنا رہا میرے پارٹی رہنما باہر کھڑے رہے۔میں نے دونوں گروپس کو اختلافات ختم کرنے کیلئے جیل بلایا تھا۔جب مجھ سے لوگوں کو ملنے نہیں دیا جائے گا تو اختلافات کیسے ختم ہونگے۔

عمران خان نے کہا کہ   جیل میں میرے ساتھ روا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں،مشاورت کر رہا ہوں مجھے انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کروں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی باتیں کرتے ہیں۔ ساری دنیا کو پتا ہے پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔پہلے پاکستان 'ہائبرڈ' تھا اب 'اتھاریٹیٹیو' پر چلاگیا ہے ملک میں 'ڈکٹیٹرشپ' ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بات چیت کرنے کا وقت گزر گیا۔ مذاکرات کا وقت 8 فروری تھا، جب عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ۔انہوں نے کہا کہ سپرٹینڈنٹ جیل ان کی نوکری کر رہا ہے یہ جب کہتے ہیں وہ میری میٹنگ کینسل کر دیتا ہے۔یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح میری پارٹی کمزور ہوگی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بجٹ کے بعد ن  لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ ان کے ساتھ وہ ہوگیا ہے جو دشمن کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیئے۔  بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔موجودہ بحران سے صرف وہ پارٹی ملک کو نکال سکتی ہے جس کے ساتھ عوام ہو۔

عمران خان نے کہا کہ مذاکرات تب ہوتے ہیں جب کسی مسئلے کا حل نکلے۔ہم شہباز شریف سے مذاکرات کریں گے ان کی حکومت چلی جائے گی۔انہوں نے کہا ک پورا ملک کہہ رہا ہے کہ سب سے بڑا فراڈ الیکشن کروایا گیا ،جس الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کرایا انصاف کیلئےا سی کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔اگر اس فراڈ الیکشن کی تحقیقات ہوجاتی ہیں تو چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ   جیل والے پریشان ہیں مجھے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ جیل میں کیسے مل گئی۔ جیل والے معاملے کو دیکھ رہے ہیں ،ایک سال ہونے والا ہے مجھے چکی میں ٹھہرایا ہوا ہے۔سخت گرمی کے باوجود میں اسکی شکایت نہیں کرونگا۔جب تک زندہ ہوں میں یہ جنگ لڑوں گا، میں لا الہ الا اللہ کہنے والا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز، نواز شریف، خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں۔ کے پی حکومت کو کہوں گا  کہ ان کی ویڈیوز نکال کر ان پر مقدمات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔یہ ملکی ایشو ہے اور ملک کی خاطر اس اے پی سی میں جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ  پی ٹی آئی اور میرے کیسز کے ہر بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیسے آجاتے ہیں ۔میرے وکلاء نے چیف جسٹس قاضی فائز کی بر بینچ میں موجودگی پر اعتراض کیا ہے۔اب ہمیں شک ہے کہ ہمیں انصاف نہیں ملنا۔

مزیدخبریں