شہریوں کیلئے خوشخبری،اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چل پڑیں

07:46 PM, 5 Jul, 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے شہریوں کے لئے اچھی خبر، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر  صرف 3 ماہ میں اسلام آباد میں پہلی بار آرام دہ اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے الیکٹرک بسوں  کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بسوں کا معائنہ کیا اور سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرونک مشین سے ٹوکن لیا اور الیکٹرک بس میں سوار ہوئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور بس کے اعلی معیار کی تعریف کی۔

  محسن نقوی  نے کہا پہلے مرحلے میں   اسلام آباد میں33 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،مجموعی طور پر اسلام آباد میں 160 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،33 الیکٹرک بسیں آگئی ہیں, ترکی کے سفیر , چین کے سفارت خانے اور این آر ٹی سی کے تعاون پر شکر گزار ہیں،روزانہ 16 ہزار شہری الیکٹرک بسوں پر سفر کریں گے۔

الیکٹرک بسوں کے لئے چارجنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے، بسیں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی، الیکٹرک بسیں اسلام آباد شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے، سی ڈی اے کی ٹیم الیکٹرک بسوں کی کامیاب لانچنگ پر شاباش کی مستحق ہے، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کا نظام کو بہتر بنائیں گے تاکہ شہری آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو الیکٹرک بسوں کے بارے میں بریفنگ دی،ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی۔ ترکیہ کے حکام۔ این آر ٹی سی کے عاصم اسحاق۔ آئی جی اسلام آباد پولیس۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں