بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی

08:51 PM, 5 Jul, 2024

(ویب ڈیسک)مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئےبری خبر ، بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی۔

قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا،نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلز میں کی جائیں گی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلز میں کی جائیں گی۔

دوسری جانب نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 67 پیسے فی یونٹ سستی کر دی، کےالیکڑک صارفین کے لیے یہ کمی اپریل 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ 

 کےالیکٹرک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جولائی 2024 کے بلز میں ملے گا، تاہم ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے نیپرا نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی  سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں