پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 5 جون 2021

06:19 AM, 5 Jun, 2021

حسان عبداللہ
ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے، 1900 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50 ہزار 393 ٹیسٹ کیے گئے، 1923 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ ایک فیصد رہی۔پاکستان کی میزبانی میں ماحولیات کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے، اسلام آباد میں مرکزی تقریب کنونشن سینٹر میں ہوگی، چینی صدر، یو این سیکرٹری جنرل سمیت عالمی لیڈرز کے پیغامات نشر ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں اب تک کی کامیابیوں، نئے اہداف اور اہم اعلانات کریں گے، سیاسی وحکومتی شخصیات، وزراء، غیرملکی سفیر شریک ہوں گے۔پاکستان کو افغانستان میں اپنی پسند کی حکومت کی خواہش نہیں رکھنی چاہیے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں افغان عوام کی منتخب کردہ حکومت سے معاملات طے کرنے چاہئیں، افغان خانہ جنگی کی صورت میں پاکستان پر مسئلے میں شامل ہونے کا دباؤ بڑھے گا، بھارت کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرے توبات چیت کیلئے تیار ہیں۔رائےونڈ کےوزیراعظم کوسزا کےباوجود باہر بھیج دیا جاتا ہے،یہ کس قسم کا دوغلا نظام ہے،قائدحزب اختلاف پنجاب سے ہوتو ضمانت مل جاتی ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں وزیراعظم نے مہنگائی کی شرح میں ریکارڈز توڑے ہیں، پوری ٹیم کو عام آدمی کے حالات کا پتا ہی نہیں، حکومت کشمیر کے انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔
مزیدخبریں