’’سال کے آخر تک کورونا کا پھیلائو کم ہو جائے گا ‘‘

06:53 AM, 5 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ  جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکتی ، سال کے آخر تک اتنے لوگ ویکسین لگوا لیں گے کہ پھیلائو کم ہو جائے گا، یوایس ایڈ کی یہ کوشش ہمارے مابین طویل دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے، کورونا سے بچاو کے لیے امدادی سامان کی فراہمی پر یوایس ایڈ کے شکر گزار ہیں۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یوایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے بچائوکے آلات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ امریکہ اورپاکستان کے مابین دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں ،کورونا نے پوری دنیا کے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس بیماری کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا ،اس کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔یہ سامان ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت میں کام آئے گا،ویکسین بھی اس وبا سے بچاو کے ضروری ہے، آکسیجن، مانیٹرنگ آلات اس کھیپ میں شامل ہیں جس پر یو ایس ایڈ کے شکر گزارہیں، پاکستان میں موجودہ لہر بہتری کی طرف جا رہی ہے۔امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز لیسلی ویگری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے،کورونا سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں،این ڈی ایم اے اور وزارت ہیلتھ سروسز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، آج پاکستان میں کورونا اے بچاؤ کے آلات وزارت صحت کے حوالے کر رہے ہیں ۔
مزیدخبریں