میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ملتوی

07:46 AM, 5 Jun, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی تاہم میشا شفیع کی گواہ لینا غنی عدالت میں پیش نہ ہوٸیں۔

لینا غنی کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لینا غنی ایک اہم ذاتی کام کے لیے اسلام آباد میں ہیں، عدالت آج سماعت ملتوی کر دے۔ علی ظفر کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی مخالفت کی گئی، عدالت نے لینا غنی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔ علی ظفر نے ہراساں کرنے کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی داٸر کر رکھا ہے۔

علی ظفر نے کہا ہے کہ میشا شفیع کے الزامات سے ساکھ متاثر ہوٸی عدالت سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں