صادق آباد: غیرت کے نام پر دوہرا قتل

10:09 AM, 5 Jun, 2021

حسان عبداللہ

صادق آباد(پبلک نیوز) پولیس کے مطابق احمد پور لمہ کے علاقہ ولانہ میں نہر سے 21 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ 21 سالہ لڑکے اور 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، اقدام قتل کی واردات لڑکی کے بھائی اور ماموں کی جانب سے کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کو قتل کر کے لاشوں کو نہر میں پھینک دیا گیا ہے، ایک لاش برآمد کر لی ہے دوسری کی تلاش کر رہے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، گلا دبا کر قتل کے بعد لاشوں کو نہر میں بہا دیا گیا، نوجوان کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں