پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں 300درجے تنزلی

10:24 AM, 5 Jun, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں 300درجے تنزلی پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق یہ مقدس ایوان پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں 300درجے تنزلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ1000 ویں نمبر سے بھی نیچے چلی گئی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور غیر سنجیدہ پلائننگ کی وجہ سے رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔

متن کے مطابق پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی کا عالمی سطح پر گراف نیچے جانا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں تنزلی پر فوری پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں تنزلی کی وجوہات معلوم کی جائیں، عالمی رینکنگ میں تنزلی کا باعث بننے والے افراد کےخلاف کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں