ترکی کے سمندر سے گیس کا بہت بڑا ذخیرہ دریافت
10:56 AM, 5 Jun, 2021
انقرہ( ویب ڈیسک ) ترک صدر کی طرف سے امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑی خوشی کی خبر آئی ہے جب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں 135 بلین مکعب میٹر گیس کی دریافت کی گئی ہے ٗجس کے بعد اب اس خطے میں پٹرولیم اور گیس کے مجموعی ذخائر 540 بلین مکعب میٹر ہوگئے ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ’’عمارہ ون ‘‘ سائٹ کے قریب کھدائی کی سرگرمیاں جاری ہیں ٗ ہم اس علاقے سے نئی خوشخبری حاصل کرنے کے منتظر ہیں ٗ سلطان عبدالحمید کے عہد میں ڈیڑھ سو سال پہلے ’’فیلوس‘‘بندرگاہ کا قیام ایسا خیال تھا جس کے تحت آج بڑے بحری جہاز وں کو لوڈ اور آف لوڈ کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ترک حکومت کی طرف سے ا نکشاف کیا گیا تھا کہ بحری جہاز ’’فاتح‘‘ نے مغربی بحیرہ اسود سے 405 بلین مکعب میٹر گیس دریافت کی تھی ٗ جو ترکی کی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کہلائی تھی ۔