’’ پاکستان اپنی آنیوالی نسلوں کی فکر کرتا ہے‘‘

12:00 PM, 5 Jun, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی اعزاز ہے ، پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اپنی آنے والی نسلوں کی فکر کرتا ہے. ایمان ہے کوشش کے بعدنتیجہ اللہ پرچھوڑدیناچاہیے. پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر میں ہو رہی ہے جس میں چینی صدر، یو این سیکرٹری جنرل سمیت عالمی لیڈرز کے پیغامات نشر کئے گئے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اب تک کی کامیابیوں، نئے اہداف کا ذکر کیا اور اہم اعلانات کئے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے جنگل ختم ہو گئے، پاکستان کے کئی علاقوں میں جنگل تھے،ملکی تاریخ میں صرف 64کروڑ درخت لگاۓ گئے جبکہ ہم نے پانچ سالوں میں ایک ارب درخت لگاۓ، قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہےماحولیات کی بہتری کے لیے دنیا پاکستان کی کاوشوں کوتسلیم کررہی ہے، بدقسمتی سے دنیا نے ماحولیات کی طرف توجہ نہیں دی.ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں. ٹمبرمافیا نے جنگلات کوتباہ کردیا، عالمی حدت صرف ایک یادوممالک کونہیں خطے کولپیٹ میں لیتی ہے، تاجک صدر کے مطابق ان کے ملک میں گلیشئر پگھل چکاہے. وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی حدت کی وجہ سے پانی کا بڑامسئلہ سامنے آرہاہے، حرص اورہوس نے دنیا کی توجہ انسانیت سے ہٹادی ،کئی ممالک کو ماحول سےمتعلق بہت پہلے سے احساس تھا اوران کو فکر تھی، اب نہریں تو کیا نلکے میں بھی صاف پانی نہیں آتا، 10سال ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم نے اصلاح کرنی ہے. ہمارا آدھاپیسہ قرض کی ادائیگی میں خرچ ہوتاہے ،کورونا کے دوران لوگوں کوریلیف دیا، امریکہ نے اپنے لوگوں کوریلیف دینے کے لیے ہم سے کم رقم خرچ کی. اس سے قبل چینی صدر کا کہنا تھا کہ انسانوں کی بقا کیلئے ہم سب کو اقدامات کرنا ہوں گے، عالمی برادری کو ماحولیات کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، چین ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے، ماحولیاتی تبدیلی سےمتعلق دنیا کو سنگین خطرات کا سامنا ہے.
مزیدخبریں