ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ مزید 2 سالوں کیلئے معطل

02:30 PM, 5 Jun, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکہ کے سابق ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ دو سال کے لیے بند کر دیا ہے۔ سابق امریکی صدر کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پہلے بھی معطل ہیں۔

فیس انتظامیہ نے اس حوالے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معطلی میں دو سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافہ کے بعد ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو 2023 تک معطل رکھا جائے گا۔ لہذا وہ تاحال اپنے اکاؤنٹس کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور کے اختتام سے کچھ پہلے فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا۔ اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کی اصل وجہ سابق صدر کی جانب سے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی حمایت کرنا تھی۔

اس حمایت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیئے گئے تھے۔ فیس بک نے اپنا مؤقف اختیار کیا تھا کہ خبروں میں رہنے کے لیے نامناب بیانات کے لیے مزید سہولت نہیں دی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ 7 جنوری سے معطل ہیں۔

سابق امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام لاکھوں امریکیوں کی توہین ہے۔ یہ وہی امریکہ کے شہری ہیں جنھوں نے گزشتہ انتخابات میں ان کو ووٹ دیئے۔

مزیدخبریں