ویب ڈیسک: واٹس ایپ وہ ایپلی کیشن ہے جو سب سے زیادہ پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اپنے صارفین کو نت نئی سہولتیں دینے کی غرض سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
میسجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے 2017ء میں میسج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر 'ڈیلیٹ ایوری ون' متعارف کرایا گیا تھا۔ جس سے صارفین کو یہ سہولت دی گئی تھی کہ وہ غلطی سے بھیجا جانے والا میسج یا وائس نوٹ 7 منٹ کے دورانیہ کے اندر اندر ڈیلیٹ کر سکتے تھے۔
اس دوران معاملہ تب پیچیدہ ہوا جب میسج موصول کرنے والے صارفین شش و پنج میں مبتلا ہونے لگے کہ بھیجنے والے نے پتہ نہیں کیا میسج بھیجا تھا جو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ یہ انسانی فطرت بھی ہے کہ وہ پوشیدہ چیزوں کو جاننے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگانے پر آ جاتا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کی یہ مشکل حل ہو گئی ہے اب ان کو کسی بھی شش و پنج میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ اس حوالے سے واٹس ایپ نے تو کوئی باقاعدہ فیچر نہیں متعارف کرایا مگر ایک ایپلی کیشن اس مقصد کے لیے تیار کی گئی ہے جس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے کس طرح مستفید ہو جا سکتا ہے، یہ طریقہ یہاں بتایا جا رہا ہے۔
آپ گوگل پلے اسٹور پر جائیں۔ وہاں سے 'نوٹی سیو' نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد ایپ انسٹال ہو گی جس کے بعد قابل استعمال ہو گی۔ اب اس ایپ کھول لیں۔ نوٹی فکیشن اور دیگر آپشنز ان ایبل کریں۔ اس طرح یہ ایپلی کیشن نوٹیفیکشن کو ٹریک کر سکے گی۔
کوئی صارف اگر آپ کو واٹس ایپ پر میسج بھیجتا ہے اور اس کے بعد ڈیلیٹ بھی کر دیتا ہے جس کو آپ پڑھ، سن یا دیکھ نہیں سکے تو نوٹی سیو میں جائیں اور وہاں پر متعلقہ میسج موجود ہو گا۔ ایپ کھولنے پر مذکورہ میسج کھل جائے گا اور ساتھ یہ بھی بتایا ہو گا کہ بھیجنے والے صارف نے وہ میسج ڈیلیٹ کر دیا ہے۔