سابق وزیراعظم عمران خان کا آج اسلام آباد آنے کا فیصلہ
06:19 AM, 5 Jun, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے آج پشاور سے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس وجہ سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے. رپورٹس کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے اجلاس میں اگلے لانگ مارچ پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی آمد کی وجہ سے بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔