عمران نیازی کی ضمانت منسوخ ہونے پر سکیورٹی گرفتار کرلے گی،رانا ثناءاللہ
06:41 AM, 5 Jun, 2022
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا بیان ہے کہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں ، قانون کے مطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سکیورٹی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کےحوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی،فتنہ وفساد،افراتفری پھیلانےاوروفاق پرمسلحہ حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اصلوبی سے گرفتار کرلے گی۔ ملک میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزیدکہہ کر پکارتا ہو؛ کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔