ملک ریاض کی ایک اور تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی

09:26 AM, 5 Jun, 2022

احمد علی
ملک ریاض اور انکی بیٹی کی ایک مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی ہے۔ ملک ریاض اور انکی بیٹی امبر ریاض کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی ہے جس میں ملک ریاض کی بیٹی امبر ملک نے فرح گوگی اور سابق خاتون اول کے مطالبات کا تذکرہ کیا ہے۔ آڈیو کال میں ملک ریاض اپنے بند سائٹ کے تالے کھلوانے کے عوض بشری مانیکا کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بات کررہے ہیں۔جبکہ ملک ریاخ کی بیٹی کے بقول بشری مانیکا نے 5 قراط کی انگوٹھی کی ڈیمانڈ کی،بدلے میں عمران خان سے دفتر کھلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ حامد میر نے مبینہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا خیال ہے ؟ اس گفتگو میں جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان سب کو خود سامنے آ کر وضاحت نہیں کر دینی چاہئیے کہ یہ کون سی انگوٹھی تھی اور کس کی انگوٹھی تھی؟ چند روز قبل بھی ملک ریاض کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ملک ریاض مبینہ طور پر آصف زرداری سے کہتے ہیں کہ عمران خان آپ سے مصلحت چاہتے ہیں۔ جواب میں آصف زرداری کہتے ہیں کہ اب ممکن نہیں ہے۔
مزیدخبریں