مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی
12:07 PM, 5 Jun, 2022
لاہور (ویب ڈیسک )گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری اور ان کے بھائی یونس انصاری نے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ واپسی کا اعلان کیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصاری برادران نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ہماری اپنی جماعت ہے اور ہم اپنی جماعت میں واپس آگئے ہیں اور ہمیں مسلم لیگ (ن)کے قائدین پر مکمل اعتماد ہے۔ چھوٹے موٹے اختلافات ہر گھر میں ہو جاتے ہیں لیکن ہماری وابستگی (ن)لیگ کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ رانا مشہود نے کہا کہ انصاری برادران کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیںاور یہ ہمارے اپنے گھر کا معاملہ تھا جسے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔ مولانا غیاث الدین اور اشرف انصاری کے بعد دیگر ساتھی بھی پارٹی میں واپس آرہے ہیں۔