بریکنگ سسٹم میں خرابی، مرسڈیز بینزنے لاکھوں گاڑیاں واپس منگوالی

12:35 PM, 5 Jun, 2022

احمد علی
برلن : جرمن موٹرساز کمپنی مرسڈیز بینز کی جانب سے اپنی گاڑیوں کے بریکنگ سسٹم میں خرابی کی اطلاعات پر پوری دنیا سے تقریباً 10 لاکھ گاڑیاں مرمت کے لیے واپس منگوانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ وہ بریک سسٹم میں خرابی کی اطلاعات پر اپنی 10 لاکھ مرسڈیز گاڑیوں کو فوری طور پر واپس مرمت کے لیے واپس منگوا رہی ہے ،اس حوالے سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں کو واپس منگوایا جا رہا ہے ان کے معائنے کے بعد جہاں ضرورت ہوگی ان پرزوں کو تبدیل کیا جائے گا،تاہم جب تک گاڑیوں کا معائنہ نہیں ہوتا اس وقت تک صارفین اپنی گاڑیاں نہ چلائیں۔ خبررساں ادارے نے جرمن فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ جو مرسڈیز بینز منگوائی گئی ہیں وہ 2004 اور 2015 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔
مزیدخبریں