' اگرعمران خان کو گرفتار کرلیاگیا تو ملک میں کچھ اور ہوگا '
12:51 PM, 5 Jun, 2022
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرلیاگیا تو ملک میں کچھ اور ہوگا،عمران خان گرفتارہوئےتوحکمت عملی بنا لی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے،مسائل کا واحد حل الیکشن ہے،کسی سے کوئی بھی مذاکرات نہیں کیے جارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ ہواہے اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،حکومت اوراسپیکرقومی اسمبلی کونہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں ملک میں صرف 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے،کاش وزیراعظم ہاوس اور وزرا کے گھروں میں بھی لوڈشیڈنگ ہو۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرلیاگیا تو ملک میں کچھ اور ہوگا،عمران خان گرفتارہوئےتوحکمت عملی بنا لی ہے۔