بی جے پی رہنما گستاخانہ بیان: عمران خان کا او آئی سی سے کارروائی کا مطالبہ

06:15 PM, 5 Jun, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان پر اسلامی تعاون تنظیم سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نبی ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارتی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے لکھا کہ نبی ﷺ کی گستاخی مسلمانوں کے لیے سب سے تکلیف دہ عمل ہے، تمام مسلمان نبی ﷺ سے شدید محبت اور انتہائی تعظیم کرتے ہیں۔انہوں نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ او آئی سی مودی کے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے، افسوس کہ اسلاموفوبیا پالیسیوں پر بھارت کو کچھ نہیں کہا جاتا ہے۔
مزیدخبریں