شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید ، 2 دہشت گرد ہلاک

10:16 AM, 5 Jun, 2023

احمد علی
راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اور لانس نائیک معراج الدین (عمر 23 سال، ساکن ڈیرہ اسماعیل خان) اور نائیک ظہیر عباس (عمر 38 سال، ساکن ضلع خوشاب) نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
مزیدخبریں