جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ

10:25 AM, 5 Jun, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس پر حملے کے دوران موقع پر موجود تھیں، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں تصدیق ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے فوٹو گرامیٹک رپورٹ بنائی کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جناح ہاؤس کے باہر ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی خاتون ڈاکٹر یاسمین راشد ہی ہیں ، حملے کے وقت کی3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں۔ فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت ہوتی ہے، لاہور پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کے لئے ویڈیوز اور آڈیوز بھجوائی تھیں ۔
مزیدخبریں